ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نئے سال پر جیل میں لالو، خاندان میں مایوسی کا ماحول

نئے سال پر جیل میں لالو، خاندان میں مایوسی کا ماحول

Mon, 01 Jan 2018 23:21:38    S.O. News Service

پٹنہ،یکم جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو نئے سال پر رانچی کے ہوٹوار جیل میں قید ہیں تو پٹنہ میں ان کی رہائش گاہ پر مایوسی چھائی ہے۔سابق وزیر اعلی اور لالو کی بیوی رابڑی دیوی اور ان کے دونوں بیٹے تیج پرتاپ یادو اورتیجسوی یادو پارٹی کے کارکنوں کی نیک خواہشات قبول کیں لیکن چہرے پر نئے سال کی خوشی نہیں نظر آئی۔والد جیل میں ہے، لہذا خاندان نئے سال پر بھی اداس ہے۔رابڑی دیوی نے کہا کہ نئے سال کے موقع پر لالو پرساد یادو کی کمی محسوس ہورہی ہے۔ان کے بیٹے تیجسوی کاکہناہے کہ لالوجی یہاں نہیں ہے لیکن وہ ہمارے دلوں میں ہیں۔رابڑی دیوی نے سب بہارکے باشندوں کو نئے سال کی نیک خواہشات دی اور بتایا کہ وہ لالو پرساد یادو سے ملنے رانچی جیل نہیں جائیں گی۔رابڑی دیوی کو امید ہے کہ لالو جلد ہی جیل سے نکلیں گے۔رابڑی دیوی کا کہنا ہے کہ بہار میں گھوٹالے پرگھوٹالے ہو رہے ہیں اورکوئی دیکھنے والا نہیں ہے۔تیجسوی مسلسل کہتے رہے ہیں کہ ان کے والد لالو کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے اور بہارکی عوام اس کا بدنامی کا جواب دے گی۔گھوٹالے کے الزام سے بری ہوئے بہار کے سابق وزیر اعلی جگن ناتھ مشرا بھی کہہ رہیں ہے کہ انہیں پھنسایاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ نتیش کمار اس معاملہ میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لالوکے رہتے نتیش کمار کبھی وزیر اعلی نہیں بن پاتے۔نیتش میں حکومت کا لالچ اتنازیادہ ہوا ہے کہ وہ کسی حد تک جا سکتے ہیں۔ تین طلاق کے قانون کھوکھلا بتاتے ہوئے تیجسوی نے کہا کہ یہ صرف دکھانے کے علاوہ کچھ نہیں اور امید ظاہر کی کہ لالو یادو جیل سے ان سب کے درمیان جلد ہی ہوگے۔


Share: